وزارتِ انسانی حقوق اور یونیسف بچوں کا عالمی دن منا رہے ہیں

پاکستان بھر کے اہم مقامات اور یادگاری عمارات بچوں کے حقوق کی حمایت کے اظہار کے لئے نیلے رنگ کی روشنی میں دکھائی دیں گی

20 نومبر 2020
Childrens day
UNICEF

اسلام آباد، پاکستان، 20 نومبر 2020 – آج کے روز پاکستان بھر کی 30 عمارتیں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کی حمایت کے اظہار میں نیلے رنگ میں نہائی دکھائی دیں گی۔ بچوں کا عالمی دن بچوں کے لئے اور بچوں کی جانب سے عملی اقدامات اٹھانے کا دن ہے۔ اس روز بچوں کے حقوق کے کنونشن (سی آر سی) کے تحت دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کو ان کے حقوق سے آگہی کی ضروررت پر زور دیا جاتا ہے۔

یہ اہم دن منانے کے لئے پاکستان کے ہر صوبے میں 20 نومبر کی شب وزارتِ انسانی حقوق اور یونیسف ملک بھر کی 30 اہم، تاریخی اور یادگاری عمارات کو نیلے رنگ کی روشنیوں میں میں نہلا دیا جائے گا۔ واضح رہے ان  عمارات کو نیلے رنگ کی روشنی سے بچوں کے حقوق کی حمایت کی علامت کے طور روشن کیا جائے گا  ۔ اس طرح یہ مسلسل تیسرا سال ہوگا جب پاکستان اور دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اہم، تاریخی اور یادگاری نوعیت کی عمارات کو نیلی روشنی سے منور کیا جائے گا اور یہ اس بات کا اظہار ہوگا کہ دنیا بچوں کے حقوق کے کنونشن کے نصب العین (وژن) کو ہر بچے کے لئے حقیقت میں بدلنے کے لئے عملی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا:

’’ آج کی رات بچوں کا عالمی دن منانے اور بچوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان اور دنیا بھر کی اہم عمارات نیلے رنگ کی روشنی سے روشن کی جائیں گی۔ یہ علامتی عمل حکومت کے اس عزم کا بھی اظہار ہوگا کہ حکومت پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بے حد سنجیدہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ہمارے بچے ہر قسم کے استحصال سے محفوظ ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے کہ ہمارے بچے ، جو نہ صرف ہمارا سرمایہ ہیں بلکہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں، محفوظ اور  اپنی صلاحیتوں فروغ کے لئے موذوں ماحول میں سانس لے رہے ہیں‘‘۔

بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بات کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وزارت کی سیکرٹری مس رابعہ جویری آغا نے کہا، ’’ بچوں کا عالمی دن ہمیں ایک بار پھر یہ یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ہمارے لئے اپنے بچوں کو عزیز رکھنا، انہیں تحفظ اور تقویت دینا کس حد تک ضروری ہے۔ حکومت اپنی کارکردگی اور شراکت داروں کی مدد سے ہماری مدد کرے گی کہ ہم اپنے بچوں کو ایک بہتر دنیا دے سکیں، ایک ایسی دنیا جہاں وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پاکر محفوظ اور خوف سے پاک زندگی گذار سکیں‘‘۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہم بچوں، نو بالغوں اور نوجوانوں کی بات غور سے سنیں گے، ان کے مسائل اور مطالبات پر غور کریں گے اور انہیں ان کے مسائل کے حل تلاش کرنے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شامل کیا جائے گا۔ بچوں کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت اس لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ فیصلے بچوں کے مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں خاص طور پر اس سال کووِڈ- 19 کی وجہ سے آنے والے بحران نے بچوں کے لئے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ مس عائدہ گرما نے کہا:

’’ جب پاکستان میں لاکھوں بچوں کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے وہاں دیگر لاکھوں بچے آج بھی غربت ، عدم مساوات اور ضروری سہولیات تک مساوی رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:

’’کووِڈ- 19 کی وجہ سے آنے والا بحران بچوں کے حقوق کا بحران ہے۔ ہم سب کو  اس سلسلے میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی وبا بچوں کی تعلیم، غذا اور صحت کو وہ نقصان پہنچا رہی ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر بچے کو وہ ضروری خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن کا حصول اس کا بنیادی ہے حق ہے۔ ان خدمات سے بچوں کی بقا، صحت، تعلیم اور ان کی صلاحیتوں کے  بھرپور اظہار کا حق مشروط ہے۔ یونیسف پاکستانی بچوں اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے تاکہ وہ وبائی صورتِ حال سے جلد از جلد نجات حاصل کرسکیں۔ ہم پاکستانی حکومت مدد جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کا کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہ پائے‘‘۔

بچوں کے عالمی دن کے کنونشن کی منظوری 20 نومبر 1989 کو عمل میں آئی تھی اور پاکستان نے اس کے اگلے برس اس کنونشن کی توثیق کردی تھی۔

  ###

ایڈیٹرز کے لئے نوٹ: ان30 عمارات میں جنہیں بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر نیلی رنگ کی روشنی سے روشن کرنا ہے وزیرِ اعظم سیکرٹیریٹ ، وزارت برائے انسانی حقوق اور پاکستان کی قومی اسمبلی کی عمارات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں مزارِ قائد اور قائد اعظم فلیگ ہاؤس، زیارت میں قائدِ اعظم ریزیڈنسی ، لاہور میں مینارِ پاکستان، چاروں صوبوں میں اسمبلیوں کی عمارات اور خیبر پختونخواہ میں خیبر پاس شامل ہیں۔

مزید معلومات، تصاویر، ویڈیو فوٹیج کے لئے رابطہ کریں۔

وفاقی وزات برائے انسانی حقوق

نمائندے کا نام اور رابطہ نمبر

میڈیا رابطے

Catherine Weibel
Chief, Advocacy and Communications
UNICEF Pakistan
ٹیلیفون: +92-300-500-2595
ٹیلیفون: +92-51-209-7810
ای میل: cweibel@unicef.org
Abdul Sami Malik
Communication Specialist
UNICEF Pakistan
ٹیلیفون: +92-300-855-6654
ٹیلیفون: +92-51-209-7811
ای میل: asmalik@unicef.org

About UNICEF

UNICEF promotes the rights and wellbeing of every child, in everything we do. Together with our partners, we work in 190 countries and territories to translate that commitment into practical action, focusing special effort on reaching the most vulnerable and excluded children, to the benefit of all children, everywhere.

For more information about UNICEF and its work for children, visit www.unicef.org

Follow UNICEF on Twitter, Instagram and Facebook