یونیسف کی بنوں، خیبر پختونخوا میں ہونے والے حملے کی مذمت
- English
- Urdu
اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے، یونیسف نے گزشتہ روز بنوں، خیبر پختونخوا میں ہونے والے لرزہ خیز حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں پانچ بچے جاں بحق ہو گئے، جن میں کم عمر ترین بچہ ایک سال کا تھا، جبکہ اس حملے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی بھی ہوئے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران اس المناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد اور خاندانوں سے یونیسف نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یونیسف نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ بچوں کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، ان کی حفاظت کی جانی چاہیے، مگر وہ تشدّد کا شکار ہیں۔ ادارے کا کہنا تھا کہ دُنیا کو ہوش میں لانے اور بامعنی اقدامات پر آمادہ کرنے کیلئے مزید کتنے بچوں کو اپنی جانیں گنوانی ہونگی؟ یونیسف نے ہر قسم کے تشدّد کے فوری خاتمے اور تمام بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رابطے
About UNICEF
UNICEF promotes the rights and wellbeing of every child, in everything we do. Together with our partners, we work in 190 countries and territories to translate that commitment into practical action, focusing special effort on reaching the most vulnerable and excluded children, to the benefit of all children, everywhere.
For more information about UNICEF and its work for children, visit www.unicef.org