کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات اورافواہوں پر یونیسف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شارلیٹ پیٹری گورنٹز کا بیان

17 مارچ 2020
unicef Urdu logo
UNICEF

نیویارک، 6 مارچ 2020: دنیا بھر میں لوگ ایسے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے وہ خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو کرونا وائرس سے بچا سکتے ہیں۔ اس وقت جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے وہ کرونا وائرس سے بچنے کی مکمل تیاری ہے جو کہ سائنسی شواہد پر مبنی ہو۔

تاہم جہاں بہت سے لوگ کرونا وائرس سے بچاؤ کے موضوع پر ایسی معلومات کا تبادلہ کررہے ہیں جس میں چند معلومات مفید اور قابل اعتبار ہیں ، لیکن صحت سے متعلق ایسی ہنگامی صورتِ حال میں غلط اور بے بنیاد معلومات ذہنی پریشانی اور خوف کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ غیر تصدیق شدہ مواد اور معلومات نتیجتاً کچھ لوگوں کو غیر محفوظ بنا کر وائرس کا آسان شکار بھی کر سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر حال ہی میں ای میل کے ذریعے ایک گمراہ کن پیغام دنیا کی کئی زُبانوں میں یونیسف کا نام استعمال کرکے پھیلایا گیا ہے۔ اس پیغام میں دوسری باتوں کے علاوہ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آئس کریم اور دیگر ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنا کرونا وائرس کے حملے اور اس سے ہونے والی بیماری سے بچا سکتا ہے۔ یہ معلومات مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اس قسم کی افواہیں پھیلانے والوں کو ہم ایک ہی پیغام دینا چاہتے ہیں: غلط معلومات مت پھیلایئں اور ایسی معلومات کو مستند ثابت کرنے کے لئے ان اداروں کا نام ہرگز استعمال نہ کریں جن پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔ ایسا کرنا نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ 

تمام لوگوں سے یہدرخواست  کی جاتی ہے کہ آپ خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنے کے لئے صرف تصدیق شدہ ذرائع  (مثال کے طور پر یونیسف،  عالمی ادارۂ صحت (WHO)، صحت کے حکومتی اہلکاروں اور صحت کے قابل اعمتاد ماہرین)   سے حاصل کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ اور بے بنیاد معلومات پھیلانے سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔

آج کی اس دنیا میں جہاں معلومات تیزی سے پھیلائی جارہی ہے، یہ فیصلہ کرنا عام طور پر انتہائی مشکل ہوجاتا ہے کہ ہم خود کو اوراپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لئے درست معلومات  کہاں سے حاصل کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھایسی صورتِ حال میں اس بات کو بھی احتیاط اور حفاظتی تدابیر کا حصہ بنانا ضروری ہے  کہ ہم کوئی بھی  بات، خبر یا ایسیمعلومات آگے پھیلانے سے قبل اس کے درست ہونے کا  یقین کرلیں۔

آپ کو درست معلومات فراہم کرنے کے لئے یونیسف ہر ضروری اقدام اٹھا رہا ہے اور ان اقدام کو بروئے کار لانے کے لئے یونیسف عالمی ادارۂ صحت، حکومتی حکام، اور اپنے آن لائن میڈیم جیسا کہ فیس بک، انسٹا گرام، لنکڈ اِن اور ٹِک ٹاک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہم ایسے انتظامات بھی کر رہےہیں جن سے لوگوں کو بروقت غلط معلومات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

###

مزید معلومات جاننے کے لئے:
 www.unicef.org/coronavirus

میڈیا رابطے

کیٹ ہینرچ
کمیونکیشن چیف
یونیسف پیسیفک
ٹیلیفون: +679 992 5606

About UNICEF

UNICEF promotes the rights and wellbeing of every child, in everything we do. Together with our partners, we work in 190 countries and territories to translate that commitment into practical action, focusing special effort on reaching the most vulnerable and excluded children, to the benefit of all children, everywhere.

For more information about UNICEF and its work for children, visit www.unicef.org

Follow UNICEF on Twitter, Instagram and Facebook